دینِ اسلام نے مرد وخواتین کی تعلیم پر یکساں زور دیا ہے، ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ

بدھ 16 نومبر 2016 14:38

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ نے کہا ہے کہ دینِ اسلام نے مرد وخواتین دونوں کی تعلیم پر یکساں زور دیا ہے۔ جس معاشرے میں خواتین کی تعلیم پر توجہ دی جائے وہ معاشرہ درست سمت میں ترقی کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں خواتین کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرتا۔ کیونکہ مرد پڑھا تو فرد پڑھا۔ عورت پڑھی تو خاندان پڑھا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں اس وقت طالبات کی تعداد غیر معمولی طور پر طلبہ سے زیادہ ہے اس لئے ہر شعبہ میں خاتون ڈی ایس اے کا تقرر عمل میں لایا جائیگا تاکہ طالبات سے متعلقہ معاملات بخوبی احسن انجام پائیں۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر افسرانِ جامعہ کو ہدایات جاری کیں کہ یونیورسٹی میں نظم وضبط کا خصوصی خیال رکھیں اور موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر بہترین انتظامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :