وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں فوجی مشقوں کا معائنہ -شرکاءکو مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقوں میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 14:25

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں فوجی ..

روالپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی ’رعد البرق‘ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود اور بحریہ اور پاک فضائیہ کے چیف بھی موجود تھے۔

یہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ان مشقوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ رعد البرق فوجی مشقیں دشمن کے خلاف ہماری تیاریوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

مشقوں کے آغاز سے قبل کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیارہے،رعد البرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کی مظہرہیں۔انہوں نے کہا کہ مشقوں کامقصد پاک فوج کی استعداد اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقوں رعد البرق میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔

مشقوں میں الخالد ٹینک سے فرضی دشمن کو نشانہ بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں بھی نے اہداف کو نشانہ بنایا۔مشقوں میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرز اور زیڈ ٹین ہیلی کاپٹرز نے اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے رعد البرق مشقوں سے متعلق شرکاءکو بتایا کہ مشقوں کا مقصد پاک فوج کی استعداد کاراورصلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے بتایا کہ رعدالبرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کی مظہرہیں، ہم جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان،نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کے علاوہ مختلف ملکوں کے سفیر بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحٰق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی مشقوں کا معائنہ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :