آئی ایم ایف نے واجبات کی ادائیگی کے بعد زمبابوے پر عائد پابندیاں ختم کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 14:39

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے واجبات کی ادائیگی کے بعد زمبابوے پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی ملک نے گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارے کو 15 سالہ قرضے کے واجبات ادا کئے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف حکام کے مطابق زمبابوے پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم اس کی مستقبل میں مالی مدد کا انحصار عالمی بنک کو 1.15 ارب ڈالر، افریقن ڈویلپمنٹ بینک کو 601 ملین ڈالر اور دیگر مالیاتی اداروں کے واجبات کی ادائیگی پر ہو گا۔ حکام کے مطابق زمبابوے کو نئے قرضوں کیلئے مالی ایڈجسٹمنٹ اور بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات پر بھی عمل درآمد کرنا ہوگا۔