اکتوبر کے دوران برطانیہ میں افراط زر کی شرح میں کمی

بدھ 16 نومبر 2016 14:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) برطانوی پونڈ کی شرح تبادلہ میں کمی کے باوجود اکتوبر کے دوران افراط زر کی سالانہ شرح میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 0.9 فیصد رہی جبکہ ستمبر کے دوران یہ شرح ایک فیصد رہی تھی۔ دوسری جانب ماہرین نے اکتوبر کے دوران افراط زر کی شرح 1.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :