کوٹلی ‘مقابلہ حسن نعت،طالب علم احمدرضا لون نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 16 نومبر 2016 14:45

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)مقابلہ حسن نعت،طالب علم احمدرضا لون نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔کھوئی رٹہ کے اسامہ دوسری جبکہ سہنسہ کے زیات الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔احمدرضا لون کا تعلق آزادکشمیر کے مشہور نعت خواں گھرانے سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے محکمہ تعلیم کالجز نے مقابلہ حسن نعت کا انعقاد ضلعی ہیڈ کوارٹر منعقد کیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت گزشتہ روز تمام اضلاع میں کالجز کی سطح پر مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔

ضلع کوٹلی کے طلباء کے مابین گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی میں مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس میں مشہور نعت خواں ’’بلبل کشمیر‘‘محمود احمدقادری (مرحوم) کے پوتے اور صحافی خواجہ طارق لون کے بیٹے احمد رضا لون نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کھوئی رٹہ کے طالب علم اسامہ اور سہنسہ کے زیارت الدین نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔