کیمرون میں زہریلی شراب پینے سے 21افراد ہلاک

بدھ 16 نومبر 2016 14:45

یاوندی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) کیمرون میں زہریلی شراب پینے سے 21افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملک کے مشرقی علاقے میں مقامی شراب اوڈنٹول کے پینے سے 21افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 22کے قریب مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مقامی مشروب پر فی الفور پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :