مصباح الحق بطور کپتان کل ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لیں گے

بدھ 16 نومبر 2016 14:56

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان کے سینئر بلے باز مصباح الحق بطور کپتان کل جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی پانچ روزہ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لیں گے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 14ویں کپتان بن جائیں گے، بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 109 میچز میں پروٹیز کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے 2010ء میں مشکل وقت میں گرین شرٹس کی قیادت سنبھال کر بہادری کا ثبوت دیا تھا، مصباح کی زیر قیادت گرین شرٹس نے اب تک 49 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 24 میں پاکستان فتح یاب رہا، انہیں پاکستان کا کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور انہی کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :