ٹرمپ کے مشیر خاص کا کابینہ کا عہدہ لینے سے انکار

بدھ 16 نومبر 2016 14:56

ٹرمپ کے مشیر خاص کا کابینہ کا عہدہ لینے سے انکار
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ان کے مشیر خاص اور ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے نائب صدر رہنے والے سابق نیورو سرجن اور ریپبلیکن بن کارسن نے ٹرمپ کی کابینہ کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے انہیں وزیر صحت یا وزیر تعلیم بنانے کی پیشکش کی تا ہم انھوں نے یہ کہ کر ٹرمپ کو شکریہ کا پیغام دیا کہ کیونکہ وہ وفاقی بیوروکریسی کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے اس لئے خود کو ان عہدوں کا اہل نہیں سمجھتے ۔

سیاہ فام 65 سالہ بن کارسن کے بزنس منیجر اور ترجمان آرمسٹرانگ ولیمز کے مطابق انھوں نے ٹرمپ کو کہہ دیا ہے کہ وہ ان کے مشیر اور دوست رہیں گے لیکن وہ وزیر بننے کے لئے خود کو اہل نہیں سمجھتے۔

متعلقہ عنوان :