ہیمشائر نے آسٹریلوی بلے باز جارج بیلی سے معاہدہ کر لیا

بدھ 16 نومبر 2016 15:10

ہیمشائر نے آسٹریلوی بلے باز جارج بیلی سے معاہدہ کر لیا

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) انگلش کائونٹی کلب ہیمشائر نے آسٹریلوی بلے باز جارج بیلی سے معاہدہ کر لیا۔ دونوں کے درمیان دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

34 سالہ بیلی اس وقت بھی آسٹریلوی ون ڈے سکواڈ کا اہم حصہ ہیں تاہم اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ وہ مستقبل قریب میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔ ہیمشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ بیلی کا تینوں فارمیٹس میں ریکارڈ اچھا ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔