پنجاب حکومت خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کررہی ہے ‘علی اکبر بھٹی

بدھ 16 نومبر 2016 15:13

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہے کہ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کررہی ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں خصوصی تعلیم کے تین اداروں کی عمارات کے منصوبوں پر18کروڑ23لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول دانیوال فور کیٹیگری کے معائنہ اور طلبہ و طالبات میں سفید چھڑیاں اور آلہ سماعت تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ہیڈ ماسٹر قاری نذر حسین ، اور ٹیچرز بھی موجود تھیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کا ویژن ہے کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کے لیے ناکارہ سمجھنے کی بجائے انہیں معاشرے کے لیے کارآمد بنایا جائے اس مقصد کے لیے انہیں جنرل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ فنی تربیت بھی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمدردی کی بجائے ہماری توجہ کے مستحق ہیں ہماری توجہ سے یہ بچے اس معاشرے کے لیے کارآمد بن کر دوسروں پر بوجھ بننے کی بجائے دوسروں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو سکتے ہیں آج ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جن میں جسمانی معذور، بصارت اور سماعت سے محروم بچے مختلف شعبوں میں اپنے فرائض انجام دے کر اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ ان بچوں پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ وہاڑی، میلسی، اور بوریوالا میں خصوصی بچوں کی تین اداروں کے تعمیراتی منصوبوں پر اب تک 10کروڑ24لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں ان منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ہیڈ ماسٹر ادارہ قاری نذرحسین نے بتایا کہ ان کے ادارے میں چار معذوریوں جسمانی و ذہنی معذوری، بصارت سے اور محروم اور متاثرہ سماعت بچے زیر تعلیم ہیں ان بچوں کو مفت یونیفارم اور کتب مہیا کی جاتی ہیں جبکہ انہیں سکول لانے اور واپس گھر چھوڑنے کے لیے ٹرانسپورٹ بھی حکومت نے مہیا کر رکھی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے بصارت سے محروم بچوں کے لیے سفید چھڑیاں جبکہ متاثرہ سمات بچوں کے لیے آلات سماعت مفت فراہم کئے جا رہے ہیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے بصارت سے محروم بچوں اور متاثرہ سماعت بچوں میں چھڑیاں اور آلات سماعت تقسیم کئے بچے چھڑیاں اور آلات سماعت لے کر بہت خوش دکھاتی دیئے اس موقع پر نابینا بچوں نے مسحور کن آواز میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ان بچوں کی صلاحیت سے متاثر ہو کر انہیںنقدانعام سے نوازا-

متعلقہ عنوان :