صوبہ بھر کی 143تحصیلوں میں قا ئم اراضی ریکا رڈ سنٹر عوام کو پٹوارکلچر سے نجات دلا نے کے لیے کوشاں ہیں‘ترجمان پنجاب بورڈ آف ریونیو

بدھ 16 نومبر 2016 15:13

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پنجاب بورڈ آف ریوینیو کے تر جمان کے مطابق صوبہ بھر کی 143تحصیلوں میں قا ئم اراضی ریکا رڈ سنٹر عوام کو پٹوارکلچر سے نجات دلا نے کے لیے کوشاں ہیں فر د کے اجراء اور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائز خد ما ت کی شفاف انداز میں فر اہمی کو یقینی بنا نے کے اقدامات کئے گئے ہیں ترجمان کے مطابق بعض سا ئلین اپنے مبہم مقا صد یا اراضی ریکا رڈ میں نا حق مفا د کے حصول کے لیے عملہ کے بعض افراد کو رشوت دینے کے مر تکب اور دیگر عملہ کے لیے رشوت ستا نی کی تر غیب کا با عث بن رہے ہیں اس ضمن میں رشوت کی ادا ئیگی کے بعد شکا یا ت کا اندراج ایک جا نب تو بد عنوانی کا نا سور بڑ ھنے کا محر ک اور دوسری جانب شکا یا ت کے ازالہ اور تدراک کے عمل میں تا خیر کا بھی با عث ہے بورڈ آف ریوینیو کے ترجمان کے مطا بق معا شر ے میں کر پشن کے بڑھتے ہو ئے نا سور کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ سا ئلین اپنے کسی بھی مقصد کے حصول کے لیے یا عملہ کی جا نب سے کسی غیر قا نو نی تقا ضے یا جا ئز کام میں تا خیر ی حر بوں کی وجہ سے رشوت دینے کی بجا ئے ایسے کسی بھی واقعہ کی شکا یت بر وقت درج کرائیں حکومت اور بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے ایسے تمام واقعات کے خلاف کو ئی رعا یت نہیںبر تی جا تی ہے اور ایسے کسی بھی واقعہ کی حقیقت پر مبنی شکا یت کا فوری ازالہ کیا جا تا ہے اور شکا یت پر متعلقہ ملازمین کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لا ئی جا تی ہے -

متعلقہ عنوان :