مسئلہ کشمیر پیچیدہ ضرور ہے لیکن اس کا پر امن حل ناممکن نہیں‘سردار محمد مسعود خان
راولاکوٹ شہر اور گرد و نواح میں پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے میں نے نیسپاک کی ٹیم بھجوا کر اس مسئلے کے حل کے لیے تجاویز طلب کی ہیں‘ انشاء اللہ یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا‘صدر آزاد کشمیر
بدھ 16 نومبر 2016 15:13
(جاری ہے)
ہندوستان کشمیری قوم کو مسئلہ کشمیر کا فریق ہی نہیں سمجھتا ۔ پاکستان نے اس سلسلے پر بات کرنے سے پہلے ہمیشہ کشمیریوں کو اعتماد میں لیا ہے ۔
اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کے زیر اثر ہے لیکن ہم اس کا دروازہ با ر بار کھٹکھٹائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے اعزاز میں آزاد کشمیر سوسائٹی فارنیشنل اینڈ سوشل ریفارمز کی طرف سے دئیے گئے عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ممبران ،ریٹائرڈ سیکرٹری صاحبان، ماہرین تعلیم ، وکلاء ، ماہرین طب ، صحافیوں ، تاجروں اور علماء و مشائخ کی بڑ ی تعداد موجود تھی ۔ قبل ازیں مقررین صدر تقریب عبدالخالق ایڈووکیٹ ، پروفیسر خضر حیات ، سردارخورشید ، ڈاکٹر محمود خان ، ڈاکٹر واجد علی ، سردار رزاق ، مفتی عبدالخالق ، اور دیگر نے راولاکوٹ میںپانی کی قلت ، گوئیں نالہ روڈ کی خستہ حالی ، پونچھ ڈویژن میں تعلیمی بورڈ کے قیام ، سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی عدم تکمیل ، آزاد کشمیر میں گرتا ہوا معیار تعلیم ، لڑکوں اور لڑکیوں کی شرح خواندگی میں عدم توازن ، یونیورسٹیوں کے معاملات پونچھ میڈیکل کالج کے غیر یقینی مستقبل اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے راولاکوٹ میں ریفارمز سوسائٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے ذمہ داران کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس پلیٹ فارم کو اتحاد و اتفاق کے لیے استعمال کیا جائے ۔ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہیں اتفاق رائے سے ان کے حل بھی تجویز کئے جائیں ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ راولاکوٹ شہر اور گرد و نواح میں پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ماضی میں بھی کوششیں ہوتی رہیں ۔ میں نے وہ رپورٹس منگوا کر مطالعہ کیا ہے ۔ لیکن بد قسمتی سے یہاں کا ہر شخص اس مسلے کے حل کی اپنی تجویز دیتا ہے ۔ کسی ایک حل پر اتفاق رائے نہیں کیا جا رہا ۔ میں نے نیسپاک کی ٹیم بھجوا کر اس مسئلے کے حل کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔ انشاء اللہ یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ میڈیکل کالج کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال سے بات چیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس کا پی سی ون منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انفراسٹرکچر ، معیار تعلیم گڈ گورننس اور دیگر معاملات پر بھی کام ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ معاشرے کے با شعور طبقات کی حمایت کے بغیر میرٹ کا قیام ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر میں میرٹ کو فروغ دیا جائے گا ۔ صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر سی پیک کا حصہ ضرور بنے گا ۔ اس سلسلے میں حکومت آزاد کشمیر مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے ۔ ہمیں پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بن کر اس کے ثمرات سے مفید ہونے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی اب گنجائش نہیں رہی ۔ راولاکوٹ کے لڑکے اور لڑکیاں نجی شعبے کی جانب توجہ دیں اور دوسروں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بنیں ۔ کارپوریٹ سیکٹر میں ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.