حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے پاکستان کا تصورپیش کیا ‘ تحریک پاکستان میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا رول بنیادی ہے ‘ جھنوں نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا

ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی کا تقریب سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 15:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے کہا ہے کہ حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے پاکستان کا تصورپیش کیا ۔ تحریک پاکستان میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا رول بنیادی ہے جھنوں نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا ۔

حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال ایک پکے سچے مسلمان اور عاشق رسول تھے جھنوں نے مسلمانان برصغیر کو آزادی کا راستہ دکھایا وہ ایک ہمہ جہت شخصیت اور عالم اسلام کے ہیر و تھے ۔ انھیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ۔ تعلیمی اداروں میں فکر اقبال کو پروان چڑھایا جائے اور اقبال کی شاعری سے نئی نسل کو اگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن محترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے غازی الہی بخش گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے پرنسپل پروفیسر نوشابہ رعنا نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر پروین فاطمہ نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے متعلق طالبات نے مختلف پروگرامز پیش کیے اور کلام اقبال بھی ترنم کے ساتھ پیش کیا مقررین نے ڈاکٹر علامہ اقبال کی زندگی تحریک پاکستان اور مسلمانان برصغیر کے لیے ان کی خدمات کو زبر دست الفاظ میں سراہا ۔

ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن محترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے قیام پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات اور جدوجہد کی مسلمانان برصغیر میں آزادی کی لہر پیدا کی انھوں نے مسلم لیگ کے جھنڈے تلے مسلمانان برصغیر کو مشترکہ جدو جہد کرنے کے لیے اکھٹا کیا ۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو حصول علم کا درس دیا۔

انھوں نے کہا عصر حاضرکے تقاضوںکو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں کلام اقبال کو نئی نسل میں منتقل کرنے کے لیے جدید اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ادب سے بھی منسلک کرنا ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ کلام اقبال کوسمجھنے کے لیے اعلیٰ ٰتعلیم کی ضرورت ہے اساتذہ نئی نسل میں مسلمانوں کے ورثہ کو منتقل کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکے انھوں نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔