مسلم کانفرنس میرپور متحرک ہو گئی‘سیز فائر لائن کراسنگ کمیٹی حلقہ ایل تھری کا رابطہ مہم آغاز

صدر ڈسٹر کٹ بار‘ وکلا ، اور انجمن تاجراں کے سر کردہ ر ہنمااور دیگر عہدیدران سے رابطے ‘24نومبر کی کال میں شر کت کی دعوت

بدھ 16 نومبر 2016 15:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور ایکٹیوسیز فائر لائن کراسنگ کمیٹی حلقہ ایل تھری کا رابطہ مہم آغاز صدر ڈسٹر کٹ بار، وکلا ، اور انجمن تاجراں کے سر کردہ سر ہنماء مرکزی صدرو اور دیگر عہدیدران سے رابطے 24نومبر کی کال میں شر کت کی دعوت تفصیلات کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سیز فائر لائن کراسنگ کمیٹی سٹی میرپور رابطہ کمیٹی کے ممبران جی عبدالقیو م قمر ایڈووکیٹ، مزار زاہد اللہ ایڈووکیٹ، محمد اسلم بٹ، شعیب احمد میر، شکور احمد مغل،مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ،نے صدر ڈسٹر کٹ بار راجہ ذوالفقار، صدر انجمن تاجران سہیل شجاع مجاہد، صدر صرافہ یونین اور دیگر تنظیموں کے مرکزی رہنمائوں عہدیدران اور کارکنان نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا رابطہ کمیٹی کے ممبران نے 24نومبرسیز فائر لائن کراسنگ پروگرام میں تمام تنظیموں سے رابطے شروع کر دیئے اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ24 نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے کسی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپوگینڈا کر رہا ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی برپا کر رکھی ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی کال پر لبیک کہہ دیا 24نومبر کو اپنی کشمیری بھائیوں کی خاطر بڑی سے بڑی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی میرپور کے عوام بھی سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام میں اپنی شر کت کو یقینی بنائیں سلیم زمان ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنی قر بانیوں سے پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے بھرپور رول ادا کیا آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی آزادی کا ہے سردار عتیق احمد خان نے سیز فائر لائن کراسنگ کا اعلان کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئی24نومبر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج لے کر طلوع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :