اتحاد ناگزیر ہے ‘مسئلہ کشمیر پر سیاست ترک کی جائے‘ سعید کشمیری

اگر مسئلہ کشمیر قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے تو بھر لڑائی کس بات کی ہے‘کھلا خط

بدھ 16 نومبر 2016 15:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جموں وکشمیر تحریک ’’ ایک ہو جائو کشمیر بچائو ‘‘ کے چیئرمین محمد سعید کشمیر ی نے کہا ہے کہ ہمیںکشمیری عوام گزشتہ 70سال سے بھارت کے مظالم برداشت کررہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔بھارت روزانہ کشمیریوں کا بلاامتیاز رنگ و نسل تہہ تیغ کررہا ہے۔ کشمیر کے ضعیف اپنے جوان بیٹو ں کے لاشے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔

عالمی برادی کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو بند کرائے۔ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مزید دیر نہ کی جائے۔ جب تک مذاکرات میں کشمیریوںکو شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات بے معنی ہیں۔ آئندہ پاک بھارت مذاکرات کا جو بھی دور ہو اس میں کشمیری قیادت کو شامل کیا جائے کیونکہ کشمیر ی تنازعہ کے بنیادی فریق ہیںاور ایک بھائی ہی اپنے بھائی کے درد کو سمجھ سکتاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا۔ سیاستدانوں کو بھی اس بارے میں سوچنا ہوگا۔ خدا را مسئلہ کشمیر پر سیاست کو ترک کرکے کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق دیا جائے۔ بھارت کو وادی کے اندر مظالم اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک کھلے خط میں کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت سے سوال کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے تو پھر لڑائی کس بات کی ہی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی درندے آئے روز خواتین کی آبروریزی کرتے ہیں ۔ آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ اس نازک صورتحال میں کشمیریوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر بھارت کو گھنائونے اقدامات سے روکے۔ورنہ بھارت کشمیر میں جو آگ اور خون کا کھیل کھیل رہا ہے وہ خود اس میں جل کر بھسم ہو جائے گا۔