تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کی ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،لیاقت علی ناصر

بدھ 16 نومبر 2016 15:17

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) طالبعلم کو علم کے حصول اور مستقبل میں کامیابی کیلئے مسلسل جدو جہد اور محنت کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا،طالب علموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اساتذہ کرام کو اپنی دیانتداری اور پیشہ وارانہ تدریسی مہارت کو صحیح معنوں میں بروئے کار لانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر( ایجوکیشن )لیات علی ناصر نے نجی کالج میں----------’’ تعلیم وقت کی ضرورت ‘‘کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیچرز کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوںنے کہا کہ پاکستان کا بہتر اور روشن مستقبل تعلیم سے ہی وابستہ ہے اور کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ تعلیمی میدان میں اپنا لوہا نہ منوا لے،انہوں نے کہا کہ اساتذ ہ کو طالبعلموں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعلی روایات، اقدار اور اخلاقیات سے روشناس کروانے کیلئے احسن کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ طالب علموں کو تعلیم کی حقیقت سے روشناس کروانا نہ صرف ہمارا قومی بلکہ اخلاقی اور دینی فریضہ بھی ہے تا کہ ہم قوم کے ان نونہاروں کو ان کی نشا ن ِمنزل تک پہنچائیں تاکہ ہم ملک و قوم کا مستقل مضبوط ہاتھوں میں دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :