Live Updates

90کی دہائی کی سیاست :مسلم لیگ نون نے عمران خان کی سیکورٹی رسک قراردیدیا-پاک، بھارت سرحد پر دونوں ممالک کا مشترکہ ایٹمی پاور پلانٹ بننا چاہیئے۔ عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں۔دانیال عزیز

عمران خان دوسروں کی تلاشی کی باتیں کرتے ہیں، مگر وہ خود چور ثابت ہوچکے ہیں، ان کی ایک جیب سے منی لانڈرنگ، ایک سے ٹیکس چوری اور ایک سے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کی چوری نکلی ہے۔طلال چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 15:23

90کی دہائی کی سیاست :مسلم لیگ نون نے عمران خان کی سیکورٹی رسک قراردیدیا-پاک، ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے راہنما دانیال عزیز نے عمران خان کو نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پاک، بھارت سرحد پر دونوں ممالک کا مشترکہ ایٹمی پاور پلانٹ بننا چاہیئے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی قلابازیوں کے دن ختم ہوگئے، انہیں قوم کو جواب دینا پڑے گا، عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان خود الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگے ہوئے ہیں، اسی طرح عمران خان اپنے ساتھیوں کو بھی بھاگنے کا مشورہ دے رہیں، تا کہ اداروں کو مفلوج کیا جائے اور اداروں کو کام نہ کرنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے دن سے عدالتوں میں ثبوت پیش کر رہی ہے، اور آج بھی الیکشن کمیشن میں اپنے ثبوت پیش کیے ہیں، لیکن عمران خان جو کہتے تھے میں ہر جگہ پیش ہونے اور تلاشی دینے کو تیار ہوں آج پھر فرار ہیں۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این بار بار کہتی رہی ہے کہ اپوزیشن جہاں، جس فورم پر چاہے، مسلم لیگ خود کو غیر مشروط طور بہانے کے بغیر احتساب کے لیے پیش کرنے کو تیار ہے،پاناما پیپرز کے منظر پر آنے کے محض پانچ دن کے بعد سپریم کورٹ کو پاناما کی تحقیق کے لیے خط لکھا گیا جس میں تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی باتیں شامل تھیں۔ دانیال عزیز نے ایک بار پھر عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آ و اور عدالتوں کا مقابلہ کرو، انہوں نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھے گی کہ قانون کے ہاتھ عمران خان کی گریبان میں ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کی عدالت نے 46 مرتبہ نجم سیٹھی کے 35 پنکچر کیس میں عمران خان کو طلب کیا لیکن عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان کو چاہیئے کہ عدالت جاکر جواب دیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جب بدعنوانی سامنے آئی، تو عمران خان نے وہاں قانون تبدیل کرکے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن بنالیا، عمران خان نے اربوں روپے کی غیر ملکی امداد لے کر اسلام آباد پر حملہ کیا اور چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایا، جس کے ثبوت یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر عمران خان کے دستخط کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عمران خان نے الیکشن دھاندلی کیس میں افضل خان کو جھوٹے گواہ کے طور پر پیش کیا تھا اور بعد میں افضل خان نے جسٹس افتخار چوہدری سے معافی مانگی تھی اسی طرح عمران خان بھی معافی مانگیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے لوگ الیکشن کمیشن میں ایک اور جھوٹ بول گئے، عمران خان اور ٹیم نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ ان کے کیس کی کوئی پیروی نہیں کر رہا، مگر ہم یہاں ثبوتوں کے ساتھ پیش ہیں۔

دانیال عزیز کے ساتھ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے پچھلی بار جواب مانگا تو عمران خان نے وقت مانگا تھا، کمیشن نے آج کے لیے وقت دیا تھا مگر عمران خان آج بھی ثبوت پیش نہیں کر پائے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں کی تلاشی کی باتیں کرتے ہیں، مگر عمران خان خود چور ثابت ہوچکے ہیں، عمران خان کی ایک جیب سے منی لانڈرنگ، ایک سے ٹیکس چوری اور ایک سے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کی چوری نکلی ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان دوسروں کو چور چور کہنے سے خود اپنی چوری سے نہیں بچ سکتے، عمران خان گزشتہ 20 سال سے کوئی کام نہیں کرتے لیکن ہیلی کاپٹر پر گھومتے اور 300 کینال کے گھر میں رہتے ہیں، جو کہ کرپشن کی کمائی سے تیار کیا گیا ہے۔مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے صرف آف شور کمپنیاں نہیں چھپائی بلکہ عمران خان نے اپنے بچوں سے لے کر جائیدادوں تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، عمران خان نواز شریف سے اپنی شکست کا بدلہ پاکستانی عوام سے لے رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات