صہیب مقصود نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 15:26

صہیب مقصود نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16نومبر۔2016ء )قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود نے تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

26سالہ صہیب مقصود نے قائد اعظم ٹرافی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف 201گیندوں پر تیز ترین ڈبل سنچری سکور کرکے شرجیل خان کا 2014ء میں بنایا گیا ملکی ریکارڈ برابر کردیا ۔ یاد رہے کہ ملکی سرزمین پر تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھارت کے وریند ر سہواگ کے پاس ہے جنہوں نے 2006ء میں لاہور ٹیسٹ کے دوران 182گیندوں پر ڈبل سنچری سکور کی تھی۔