وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ فوجی مشق رعد البرق دیکھنے کے لئے صحرائے چولستان کی خیرپور ٹامیوالی رینج آمد

بدھ 16 نومبر 2016 16:00

خیرپور ٹامیوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف مشترکہ فوجی مشق رعد البرق دیکھنے کے لئے بدھ کو صحرائے چولستان کی خیرپور ٹامیوالی رینج پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور سفارت کاروں نے فوجی مشقیں دیکھیں۔ سعودی عرب کی فوج کے ڈپٹی چیف سعودی ولی عہد کی جانب سے فوجی مشقیں دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :