خواجہ سرائوں کا سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 16 نومبر 2016 16:00

خواجہ سرائوں کا سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کیخلاف پریس کلب کے باہر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور میں خواجہ سرائوں نے سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، خواجہ سرائوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیالکوٹ میں ججا بٹ سمیت پانچ ملزمان نے ایک خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر خواجہ سرائوں نے اپنے ساتھی پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواجہ سرائوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر خواجہ سرائوں نے تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کر مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔