اورنج لائن منصوبے کا 55فیصد تعمیراتی کا م مکمل،لکشمی چوک سے راوی تک نئی ڈرین کی تعمیر کیلئے ٹینڈر پرسوں کھولے جائینگے ‘خواجہ احمد حسان
بدھ 16 نومبر 2016 16:00
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ جین مندر چوک سے پی آئی ا ے پلانیٹریم چوبرجی تک 500میٹر طویل زیر زمین حصے کی کھدائی کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔پیکیج ون کے 11بالائے زمین سٹیشنوں کا تعمیراتی کا م تیزی سے جاری ہے ، ان سٹیشنوں کے پائلز‘ پائل کیپس اور پیئرز تعمیر کئے جا چکے ہیں ، الیکٹریکل و مکینکل ورکس کے لئے چار سٹیشن دسمبر جبکہ سات جنوری میں سی آر نورنکو کے حوالے کر دئیے جائیں گے ۔
خواجہ احمد حسان نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تعمیراتی کام سے متاثرہ دکانوں اور کاروباری دفاتر کو اس عرصے کے لئے پراپرٹی ٹیکس میں رعائیت دینے کے خواہشمند ہیں ‘محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس مقصد کے لئے میٹرو ٹرین کے روٹ پر واقع جائیدادوں کا سروے جلد از جلد مکمل کر کے اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے - انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے چوبرجی سے علی ٹائون تک منصوبے کے پیکیج ٹو کے کام میں ہونے والی تاخیر کے اثرات دور کرنے کے لئے اس پر خصوصی توجہ دیں اور اس مقصد کے لئے اضافی کوششیں اور اضافی افرادی قوت استعمال کریں-منصوبے پر عمل در آمد کے دوران شہریوں کی سہولت کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے ۔تمام محکمے یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کے سلسلے میں نیسپاک کنسلٹنٹس سے قریبی رابط رکھیں اور سروسز کی منتقلی کے کام کے حجم اورا سکے لئے درکار ٹائم شیڈول سے واضح طور پر آگاہ کریں ۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.