امریکا، معروف مصور ولیم ڈی کوننگ کی پینٹنگ ریکارڈ66.3 ملین ڈالر میں نیلام

بدھ 16 نومبر 2016 16:02

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکا میں معروف مصور ولیم ڈی کوننگ کی پینٹنگ ریکارڈ66.3 ملین ڈالر میں نیلام ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سات ضرب ساڑھے چھے فٹ کی یہ پینٹنگ ڈی کوننگ نے 1977 میں بنائی تھی جس کو کرسٹی آکشن میں66.3 ملین ڈالر میں خرید لیا گیا ہے ،دس سال قبل اس تصویر کی نیلامی 27.1 ملین ڈالر میں ہوئی تھی جو اس وقت کا ریکارڈ تھا۔ڈچ نژاد امریکی ڈی کوننگ نے اس پینٹنگ میں کئی رنگ کے آئل پینٹس کو استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :