صدر اوبامایونان کے بعد 2 روزہ دورے پر جرمن دارالحکومت برلن پہنچ گئے

اوباماجمعہ کو میرکل ،فرانسیسی صدر فرانسوا ، اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی، ہسپانوی سربراہ حکومت ماریانو راخوئے اور برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے سے مشترکہ ملاقات کریں گے

بدھ 16 نومبر 2016 16:04

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی صدر باراک اوباما 2 روزہ دورے پر جرمن دارالحکومت برلن پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر باراک اوباما یونان کے بعد 2 روزہ دورے پر جرمن دارالحکومت برلن پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر ایک عشائیے پر جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے مہمان ہوں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جمعے کو اوباما اور میرکل فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ، اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی، ہسپانوی سربراہ حکومت ماریانو راخوئے اور برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔

اس چھ ملکی اجلاس میں روس کے ساتھ تعلقات کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ بطور صدر اوباما کا برلن کا یہ آخری دورہ ہے۔ ان کے موجودہ عہدے کی مدت اگلے برس بیس جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :