امریکی فوجیوں، اہلکاروں کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کی تفتیش بے جا ہو گی، امریکا

تفتیش اور احتساب کا امریکا کا اپنا نظام انتہائی مضبوط اور بااثر ہے اور اس نظام کا دنیا کے کسی بھی ملک سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے، امریکا عالمی عدالت کا رکن ملک نہیں ہے،ترجمان امریکی وزارت خارجہ الزبتھ ٹروڈو

بدھ 16 نومبر 2016 16:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں واشنگٹن کے فوجیوں اور جاسوسوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ تفتیش اور احتساب کا امریکا کا اپنا نظام انتہائی مضبوط اور بااثر ہے اور اس نظام کا دنیا کے کسی بھی ملک سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکی اہلکاروں کے خلاف جنگی جرائم کے مبینہ ارتکاب سے متعلق کوئی بھی تفتیش غلط اور بے جا ہو گی۔ امریکا اس عالمی عدالت کا رکن ملک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :