ہانگ کانگ ہائیکورٹ نے قانون ساز کونسل کے دو نو منتخب ارکان کی رکنیت ختم کر دی

دونوںممبران نے حلف اٹھاتے وقت ہانگ کانگ کی خود مختاری کا نعرہ لگا کر عوامی جمہوریہ چین کے خلاف توہین آمیز رویہ اپنایا

بدھ 16 نومبر 2016 16:05

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ہانگ کانگ ہائیکورٹ نے قانون ساز کونسل کے دو نو منتخب ارکان کی رکنیت ختم کر دی ، دونوںممبران نے حلف اٹھاتے وقت ہانگ کانگ کی خود مختاری کا نعرہ لگا کر عوامی جمہوریہ چین کے خلاف توہین آمیز رویہ اپنایا۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق ہانگ کانگ ہائیکورٹ نے ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے دو نو منتخب ارکان کی رکنیت کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی مختلف سماجی شخصیات نے اس عدالتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٰٹو لیانگ جن اینگ نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے قانون کے تحت مزید اقدامات کرے گاان ارکان نے حلف اٹھاتے وقت اپنے ملکی وقار کی توہین کی تھِی۔یاد رہے کہ بارہ اکتوبر کو مذکورہ دو نو منتخب ممبران نے حلف اٹھاتے وقت ہانگ کانگ کی خود مختاری کا نعرہ لگایا اور عوامی جمہوریہ چین کے نام کے حوالے سے توہین آمیز رویہ اپنایا۔

متعلقہ عنوان :