چین بھارت چھٹی انسداد دہشت گردی فوجی مشقیں پونا میں شروع

مشقوں میں دونوں ملکوں کے 173،173 فوجی حصہ لے رہے ہیں، فوجی مشقیں 27 نومبر تک جاری رہیں گی

بدھ 16 نومبر 2016 16:09

بیجنگ/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین اور بھارت کی چھٹی انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقیں پونا میں شروع ہوگئیں، مشقوں میں دونوں ملکوں کے 173،173 فوجی حصہ لے رہے ہیں، فوجی مشقیں 27 نومبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین اوربھارت کی بری افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں بھارتی شہر پونا میں شروع ہو گئیں ہیں۔ مشقوں میں چین کے تبت سی173 فوجی اہلکاراور بھارت کے بھی 173 فوجی اہلکاران میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوںمیں انسداد دہشت گردی کی جاسوسی سرگرمیاں ، سادہ دھماکہ خیزمواد کی تلفی ،تلاش اور کنٹرول شامل ہیں۔یہ چین اور بھارت کی بری افواج کی چھٹی انسداد دہشت گردی مشترکہ مشقیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :