مصباح الحق کل بحیثیت کپتان ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرلیں گے

مصباح کی قیادت میں پاکستان نی49ٹیسٹ کھیلے جن میں24 جیتے ، 14میں ناکامی اور11میچز ڈرا ہوئے

بدھ 16 نومبر 2016 16:09

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) 15سال قبل نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ کیرئیرکا آغازکرنے والے مصباح الحق کل جمعرات کو اسی ملک کیخلاف بحیثیت کپتان ٹیسٹ میچزکی نصف سنچری مکمل کرلیں گے۔ٹیسٹ کرکٹ میں 21گیندوں پر تیزترین ففٹی کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مصباح الحق 50ٹیسٹ میچزکا سنگ میل عبورکرنیوالے پہلے پاکستانی کپتان ہوں گے۔

(جاری ہے)

مصباح کی قیادت میں پاکستان نی24ٹیسٹ جیت رکھے ہیں، 14میں ناکامی ہوئی جبکہ 11میچز ڈرا ہوئے،ٹیسٹ میچزمیں بحیثیت کپتان ان کی فتح کا تناسب تقریبا 50فیصد ہے۔دوہزاردس میں جب مصباح کوکپتانی ملی توپاکستان ٹیم رینکنگ میں چھٹے نمبرپرتھی۔دامن پرمیچ فکسنگ کا داغ لگ چکا تھا۔ مصباح نے ٹیم کومشکل دورسے نکالا اور انہی ہی قیادت میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر پہنچا۔مصباح الحق نے بطورکپتان 10ٹیسٹ سیریزجیتیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی کپتان ہیں۔کپتانی کی6سالہ دورمیں مصباح نی49ٹیسٹ میچزمیں 54.61کی اوسط سی3823رنز اسکور کرچکیہیں، جن میں 8سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔