پاکستان ایک اچھی سائیڈ ،ان سے مقابلے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی،پاکستان کے پاس تجربہ کار بیٹسمینوں کیساتھ بہترین بائولنگ اٹیک بھی ہے، وکٹ بیٹسمینوں کے لیے آسان نہیں ہو گی ، فاسٹ بولروں کو مدد ملے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی پریس کانفرنس

بدھ 16 نومبر 2016 16:09

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اچھی سائیڈ ،ان سے مقابلے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کہیں بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیٹسمین تو تجربہ کار ہیں ہی بولنگ اٹیک کو بھی اسپنر کی موجودگی نے مزید مضبوط کر دیا ہے ، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں کے لیے آسان نہیں ہو گی ، فاسٹ بولروں کو مدد ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہاکہ اسپنر ٹوڈ ایسٹل کھیلیں گے جبکہ جیت راول ڈبیو کریں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کیلئے گرین ٹاپ وکٹ تیار کی گئی ہے ۔ پہلا روز بارش سے متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :