پہلی نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

بدھ 16 نومبر 2016 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اسلام آباد اور گن اینڈ کنٹری کلب کے زیر اہتمام پہلی نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپئن شپ کل (جمعرات ) سے اسلام آباد میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

گن اینڈ کنٹری کلب میں شروع ہونیوالی چیمپئین شپ میں پنجاب،خیبرپختونخوا،سندھ،بلوچستان،اسلام آباد،ہائرایجوکیشن کمیشن اورآرمڈفورسزکی ٹیمیںشرکت کریں گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاح گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آبادکے ایڈ منسٹریٹر ورکن اسمبلی دانیال عزیز اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اسلام آبادکے صدر ملک وحید کرینگے۔ چیمپئن شپ 20 نومبر تک جاری رہے گی۔