سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس کل ( جمعرات کو) ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کریں گے۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کے حکام کمیٹی کو مین لائن ایم ایل ون پر بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :