پاک، ترک اساتذہ نے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 16 نومبر 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاک، ترک اساتذہ نے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاک ،ْترک سکولوں کے اساتذہ کو 20 نومبر سے پہلے ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ،ْ ان سکولوں کی بندش کا کیس پہلے ہی عدالت میں چل رہا ہے تاہم حکومت نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کے پیش نظر فیصلہ کرتے ہوئے 108 اساتذہ کو ملک بدری کے احکامات دئیے تھے۔