قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہو گا

بدھ 16 نومبر 2016 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہو گا تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 258 ملیر اور گڈاپ کے علاقے مسلم آباد ،ْ ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، کیٹل کالونی ،ْ گلشن حدید ،ْبن قاسم اور بلوچ گوٹھ سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے ،ْحلقے کو پیپلز پارٹی کا روایتی حلقہ تصور کیا جاتا تھا تاہم 2013 کیانتخابات میں مسلم لیگ (ن )کے حکیم بلوچ کامیاب ہوئے ،ْحکیم بلوچ نے مسلم لیگ (ن )کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ممتاز علی عمرانی ،ْجمعیت علماء اسلام کے مولانا اکرم شاہ اور سنی تحریک کے منور علی گبول سمیت 16 امیدوار مد مقابل ہونگے۔ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخاب میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے تحفظات پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :