سیکورٹی خدشات ،ْ بلاول ،ْبختاور اور آصفہ کا اکھٹے سفر نہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 نومبر 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور انکی دونوں بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکیورٹی خدشات کے باعث اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ْ آئندہ وہ الگ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو ،بختاور اور آصفہ نے سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر فضائی سفر کے سوا ملک کے اندر کسی بھی منزل کی طرف جاتے ہوئے ایک ہی سواری پر اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ،ْ اگر ایک ہی مقام پر جانا مقصود ہو گا تو تینوں الگ الگ سواریوں پر اور الگ الگ راستوں سے مختلف اوقات میں اس مقام پر پہنچیں گے ،ْ آصفہ بھٹو پیر کو کراچی سے بلاول ہائوس لاہور آئیں پھر گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے گھر اظہار تعزیت کیلئے اکیلی ہی گئیں ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو بھی آئندہ چند روز میں اکیلے ہی جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئیں گے ۔