خیبر ایجنسی : تحصیل باڑہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 16:14

خیبر ایجنسی : تحصیل باڑہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذکا خیل امن لشکر کے 6 رضا کار جاں بحق ہوئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ایک اہلکار کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :