ایم کیو ایم نے سندھ کی وزارت اعلی ایم کیو ایم کو سونپنے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں جلد ہی کراچی کی ایک قدآور شخصیات شامل ہونے والی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور ڈاکٹر عشرت العباد کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھُلے ہوئے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کا ڈیڑھ سال باقی رہ گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت ایک ہی شرط پر ہو گی اگر سندھ کی وزارت اعلیٰ ایم کیو ایم کو سونپ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :