جنوب مغربی چین نے کمرشل وین الٹنے کے حادثے میں کم از کم 10افراد ہلاک

بدھ 16 نومبر 2016 16:26

کنمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں منگل کی رات ایک کمرشل وین الٹنے کے حادثے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات مقامی حکام نے بتائی ہے ، آٹھ نشستوں والی وین زائو ٹونگ کی کائونٹی ینگ شان کے قصبہ لیان فینگ میں قریباً 9بجے شام الٹنے کے بعد 500میٹر گہری کھائی میں جا گری چونکہ حادثے میں گاڑی تباہ ہو گئی اور ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں گاڑی سے باہر بکھری پڑی ہیں ، گاڑی میں سوار مسافروں کی تعداد کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :