شی ۔ہنگ ملاقات آبنائے تائیوان بھر تعلقات کیلئے اہمیت کی حامل ہے ، ترجمان دفتر تائیوان امور

نومبر کے اوائل میں بیجنگ میں چین اور تائیوان کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی ملاقات خوش آئند رہی

بدھ 16 نومبر 2016 16:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین کے ایک ترجمان نے بدھ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) اور تائیوان کی کوئو من ٹنگ (کے ایم ٹی ) پارٹی کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی چن پھنگ نے نومبر کے اوائل میں بیجنگ میں کے ایم ٹی کی خاتون رہنما ہنگ ہائی سایو ۔

چو اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی ، سٹیٹ کونسل (چینی کابینہ ) کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیائو کوانگ نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں جماعتوں اور آبنائے بھر کے درمیان تعلقات میں اضافہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ،ملاقات کے دوران شی اور ہنگ نے آبنائے بھر تعلقات کی پرامن ترقی میں اپنی جماعتوں کے کردار کو تسلیم کیا اور 1992 ء کے اتفاق رائے کی پاسداری کی مشترکہ سیاسی بنیاد اور ’’ تائیوان کی آزادی ‘‘ کی مخالفت کا اعادہ کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق طرفین نے بنیاد کو مستحکم بنانے ، سیاسی اعتماد کو فروغ دینے اور آبنائے بھر تعلقات کی پرامن ترقی اور استحکام کا تحفظ کرنے اور معیشت ، ثقافت اور معاشرے میں تبادلوں میں اضافہ کرنے کیلئے کمیونیکیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ترجمان نے کہا کہ 2017ء کے لئے آبنائے بھر تبادلہ پروگراموں جن کا اعلان رواں مہینے کے اوائل میں آبنائے بھر پر امن تعلقات کے بارے میں ایک فورم کے بارے میں کیا گیا تھا نے تائیوان سے ہم وطنوں کی رجسٹریشن کھول دی ہے ،یہ فورم جس کا انعقاد آبنائے تائیوان بھر سے بیس غیر حکومتی تنظیموں نے کیا تھا ، دونوں طرف سے 240کے قریب افراد نے شرکت کی تھی ، ترجمان نے کہا کہ چین نے نوجوانوں میں کمیونیکیشن کیلئے بہتر بنانے اور چین میں تعلیم حاصل کرنے کام کرنے اور رہنے کیلئے تائیوان کے نوجوانوں کی مدد کرنے کیلئے کوششیں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :