پرویز مشرف ،ڈاکٹرعشرت العباد کیلئے ہماری جماعت کے دروازے کھلے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن

بدھ 16 نومبر 2016 16:35

پرویز مشرف ،ڈاکٹرعشرت العباد کیلئے ہماری جماعت کے دروازے کھلے ہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے ان کی جماعت کے دورازے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ مئیر کراچی کی رہائی پر ایم کیو ایم کی طرف سے پورے کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، وسیم اختر ایم کیو ایم پاکستان کے مئیر ہیں اور باہر آکر دل جوئی سے کام کریں گے اور عوام کو فرق واضح نظرآئے گا، جو ہمارا کام نہیں وہ بھی کریں گے۔

ہم اختیارات کے بغیر کچرے کے سمندر میں اترنے کو تیار ہیں تاہم اگر اختیارات نہ ملے تو احتجاج کریں گے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم صرف ایک ہی شرط پر حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں اگر سندھ کی وزارت اعلیٰ مل جائے جب کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی تبدیلی کی افواہیں پھیل رہی ہیں تاہم اگر قیادت تبدیل ہوئی تو اندر سے ہی اس جگہ کو پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :