سندھ ہائی کورٹ ،بلاول بھٹوزرداری نے بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی کاراستعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

بدھ 16 نومبر 2016 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی کاراستعمال کرنیکی اجازت مانگ لی ہے، عدالت نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹوکی سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، بلاول بھٹو نے درخواست میں کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق میری جان کوخطرہ ہے، بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی کاراستعمال کرنیکی اجازت دی جائے۔

درخواست میں بلاول بھٹو نے کہا کہ غیرجمہوری اورانتہاپسندقوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں، میری والدہ کوبھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا۔سماعت کے دوران سندھ حکومت نے جواب جمع کرادیا ہے جس کے مطابق بلاول بھٹوکومکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے اور درخواست گزارکی ضرورت کے مطابق سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیارہیں۔جس پر ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :