حکومت پنجاب گھی کے نرخوں کا غیر قانونی اور غیر آئینی پرائس نوٹیفیکیشن منسوخ کرے، عمر ریحان

بدھ 16 نومبر 2016 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) کورنگی ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمر ریحان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے پرائس نوٹیفیکیشن کے باعث سندھ کی گھی انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے گھی تیار کردہ اداروں کا ریٹ 140 روپے فی کلو اور کراچی کے گھی تیارکردہ اداروں کا ریٹ 114 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جو کہ سندھ کی گھی فیکٹریوں کے ساتھ زیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ کراچی کی گھی کمپنیوں میں تیاری کے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد اس کی لاگت 125 روپے فی کلو بنتی ہے جو کہ حکومتی نرخ پرنا قابل فروخت ہے۔

کورنمنٹ آف پنجاب کو اس غیر قانونی اور غیر آئینی پرائس نوٹیفیکیشن کو فوری واپس لینا چاہیئے اور اس بندش کو ختم کرنا چاہیئے، کیونکہ پنجاب میں موجود گھی تیار کرنے والے 30 ادارے پنجاب کی ساڑھے بارہ کروڑ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیں جس کے نتیجے میں پنجاب میں غیر قانونی گھی ڈپو مافیا سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :