صوابی، موضع چھوٹا ذکریا میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 16:37

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) موضع چھوٹا ذکریا میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او چھوٹا لاہور عجب درانی نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عثمان علی ولد محمد حسین سکنہ چھوٹا ذکریا نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی ذاکر علی رکشہ سٹینڈ میں موجود تھے کہ اس دوران شمس القمر ولد طائوس خان نے آکر ان پر پستول سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی ذاکر علی موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ گذشتہ روز مقتول اور ملزم کے مابین زبانی تکرار ہو ئی تھی ایس ایچ او عجب درانی کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور مبینہ ملزم شمس القمر کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا چھوٹا لاہور پولیس نے مقتول کے بھائی عثمان علی کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :