لیڈروہ بنتاہے جوسچ اور حق پرکھڑاہوتاہے۔عمران خان
سچ بولناآسان نہیں ہے،سچ وہ نہیں جونوازشریف نے سپریم کورٹ میں بولا،پاکستانی طالبعلموں کواپنے اندر سچاانسان بننے والی کوالٹی لانی ہوگی ،کرپشن کے کینسرکوختم تب کرینگے جب ملک کے ادارے مضبوط ہونگے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایس ایف کے کنونشن سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 16:21
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سچ بولناآسان نہیں ہے،سچ وہ نہیں جونوازشریف نے سپریم کورٹ میں بولا، لیڈروہ بنتاہے جوسچ اور حق پرکھڑاہوتاہے،پاکستانی طالبعلموں کواپنے اندر سچاانسان بننے والی کوالٹی لانی ہوگی ۔انہوں نے آج اسلام آبادمیں آئی ایس ایف کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاطالبعلموں کوپیغام ہے کہ پاکستان کے سارے بڑے مگرمچھ ایک طرف کھڑے ہوں لیکن آپ نے سچ کے ساتھ کھڑے رہناہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیاگیڈرکی کبھی عزت نہیں کرتی۔نیپولین ایساانسان تھا۔جس نے کہا کہ سوشیروں کے سردارگیڈرہوتوہارجائے گا۔ایک بڑاانسان اپنے خوف کے اوپرقابوپا جاتاہے۔دنیاکابڑاآدمی سب سے اونچے پہاڑپرچڑھا،اس کوخوف تھا کہ اس پہلے لوگوں کی طرح وہ نہ مرجائے۔(جاری ہے)
لیکن وہ اپنے خوف پرقابوپاکردنیاکے اونچے پہاڑپرچڑھ گیا۔جوآدمی بڑے فیصلے کرنے سے ڈرتاہے وہ بڑاآدمی،بڑاکھلاڑی نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اندرمیں کے بت کوتوڑناہوگا۔خودغرضی پرقابوپاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ چارچیزیں انسان کوبڑاآدمی بنادیتی ہیں۔جس میں سچ بولنا،خوف پرقابو پانا اور انصاف کرنا شامل ہے۔قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنی ذات یا اقتدارکیلئے پاکستان نہیں بلکہ ہمارے لیے پاکستان بنا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کینسرکوختم تب کرینگے جب ملک کے ادارے مضبوط ہونگے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایف کو پیغام ہے کہ آپ نے ممبرشپ کرنی ہے اور اس کے بعدآئی ایس ایف سے مستقبل کیلئے لیڈرنکلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.