کراچی، کارروائی کے دوران 2خطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 16 نومبر 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بدھ کی صبح سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی کے دوران 2خطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار،اسلحہ برآمدملزمان کاتعلق سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلررئیس مماگروپ سے ہے،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرکاررائی کرتے ہوئے رئیس مماگروپ کے 2خطرناک ٹارگٹ کلرزکوگرفرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔

(جاری ہے)

عمران اورزاہد نے کئی افرادکی ٹارگٹ کلنگ کی ،عمران نے مخالفین سمیت 8افراد کوقتل کیااورسانحہ چکراگوٹھ میں ملوث ہے۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :