ظفر انصاری بھی ثقلین مشتاق کے ’’دوسرا ‘‘ کے معترف

بدھ 16 نومبر 2016 16:43

ظفر انصاری بھی ثقلین مشتاق کے ’’دوسرا ‘‘ کے معترف

وساکھا پٹنم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کا کردار کسی چیئر لیڈر سے مماثل قرار دے کر انگلش سپن بالر ظفر انصاری ’’دوسرا‘‘کے ماسٹر کی مہارت کے گن گانے لگے جن کا کہنا ہے کہ یہ سپن بائولنگ کے مشیر کا گہرا اثر ہے کہ انگلش سپن بائولرز کو بھارت میں اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کا موقع مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ بائولنگ ایکشن کو تبدیل کرنے کے بجائے پلیئر کے ذہن سے منفی باتوں کو باہر نکال دیتے ہیں جس کے سبب بائولرز کو حوصلہ مندی کے ساتھ اچھا کھیل پیش کرنے کا بھرپور موقع مل جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :