ورلڈ کپ کوالیفائر ، چلی نے یوراگوئے کو شکست دے دی

فاتح ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول سکور کئے ، حریف ٹیم صرف ایک گول سکور کر سکی

بدھ 16 نومبر 2016 16:43

چلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کھیلے گئے میچ میں چلی کی ٹیم نے یوراگوئے کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے میچ میں یورا گوئے کی ٹیم نے پہلا گول میچ کے 16 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کر لی ، چلی کی ٹیم نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 44 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اس کے بعد 59 ویں منٹ میں چلی نے دوبارہ گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی برتری دو ایک کر لی۔ یوراگوئے کی ٹیم دوسرے گول کے بعد دبائو میں آ گئی جس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 75 ویں منٹ میں تیسرا گول سکور کر دیا۔ یوراگوائے کے پلیئرز میچ کے دوران مزید گول سکور کرنے میں ناکام رہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :