چینی بحریہ کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے،پاک نیوی فلیٹ کیساتھ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 16:44

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) چینی بحریہ کے دو جہاز کی پاکستان پہنچ گئے ۔ چینی بحری جہاز پاکستان نیوی فلیٹ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے جس سے باہمی اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا چینی بحریہ حکام پاکستان نیوی کے اعلی افسران سے ملاقا تیں بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چینی بحریہ کے دو جہاز کی پاکستان میں آمد ہوئی ہے چینی بحری جہاز پاکستان نیوی فلیٹ کے ساتھ مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا مشترکہ مشقوں میںایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث بنیں گی چینی بحریہ کے حکام پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کرینگے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی

متعلقہ عنوان :