Live Updates

الیکشن کمیشن میں تمام ثبوت پیش کر چکے ہیں، تحریک انصاف

عمران کی جائیداد سے متعلق دستاویزات قانونی ہیں،ن لیگ کو دینے کو تیار ہیں، لیگی حواری منافقت اور جھوٹ سے کام لے رہے ہیں، نعیم الحق

بدھ 16 نومبر 2016 16:44

الیکشن کمیشن میں تمام ثبوت پیش کر چکے ہیں، تحریک انصاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق طلال چودھری کے ریفرنس کو جھوٹ پر مبنی اور بلیک میلنگ کا حربہ قرار دے دیا۔ بدھ کے روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جائیداد سے متعلق دستاویزات قانون کے مطابق ہیں اور اس حوالے سے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق دستاویزت (ن) لیگ کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم (ن) لیگ کے حواری منفاقت اور جھوٹ سے کام لے رہے ہیں ۔ نعیم الحق نے کہا کہ پانامہ پر نواز شریف کچھ کہہ رہے ہیں ۔ بیٹے اور بیٹی کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خود کو احتساب کی غرض سے پیش کیا تھا لیکن پھر بھاگ گئے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کے جاری کاردہ بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بجھوائے گئے ریفرنس سے خود کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کا درباری ٹولہ مسلسل دوسری مرتبہ سماعت سے غیر حاضر رہا ۔

ریفرنس دائر کرنے والوں کو کمیشن کی جانب سے پیش ہونے کے لئے وارننگ جاری کرنا پڑی ۔سماعت کی پیروی کے لئے درباریوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر لانا پڑ رہا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف جس فورم پر بھی جائیں گے مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ۔ سیکرٹری اطلاعات کے بیان کے مطابق ریفرنس کا واحد مقصد تحریک انصاف کے سربراہ کو بلیک میل کر کے حکمرانوں کے احتساب سے توجہ ہٹا کر خاموش کروانا ہے ۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات