پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر پلیئرز کی بہتر تربیت اور ساوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمین شپ میں میڈلز کے حصول کیلئے جاری تربیتی کیمپ کے دو روزہ ٹرائلز 19نومبر سے شروع ہونگے

بدھ 16 نومبر 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر پلیئرز کی بہتر تربیت اور ساوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمین شپ میں میڈلز کے حصول کیلئے جاری تربیتی کیمپ کے دو روزہ ٹرائلز 19نومبر سے شروع ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کیمپ کمانڈنٹ اصغر گل کی نگرانی میں جاری تربیتی کیمپ میں سیف اتھلیٹکس چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے 30سے زائد جونیئر لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کر رہے ہیں جن دو سیشن میں تربیت دی جا رہی ہے ۔

کھلاڑیوں کی ٹرئیننگ کا جائزہ لینے کیلئے فیڈریشن نے دو روزہ کیمپ ٹرائلز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو 19اور 20نومبر کو ہونگے جبکہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی بھی ان کیمپ ٹرائلز میں جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینگے ۔۔

متعلقہ عنوان :