تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سمتھ کا پہلا، یونس کا چوتھا نمبر برقرار
بدھ 16 نومبر 2016 16:50
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ پہلے اور یونس خان چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، چیتشور پوجارا ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، ایڈم ووجز تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر، ڈی کوک 8 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 12ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں ایشون سرفہرست ہیں، یاسرشاہ پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، ورنن فلینڈر ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔
آل رائونڈرز میں ایشون پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں سمتھ، روٹ، ولیمسن، یونس خان، ہاشم آملہ، ڈی ویلیئرز اور وارنر بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر برقرار ہیں، راہانے اور ایلسٹرکک ایک، ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں اور نویں نمبر پر پہنچ گئے، چیتشور پوجارا ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، مصباح الحق ایک درجہ ترقی کے ساتھ گیارہویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 20 ویں سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.