ضلع و میو نسپل کارپوریشن ملتان کی مخصوص نشستوںپر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی پر کارکن خوش

بدھ 16 نومبر 2016 16:52

ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع کونسل اور میو نسپل کارپوریشن ملتان کی مخصوص نشستوںپر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی پر کارکن خوشی سے جھوم اُٹھے، کامیاب امیدواروں کے گھروں پر دن بھر مبارک باددینے والوں کا تانتا بندھا رہا انہیں ہار پہنائے گئے اور دیگیں پکائی گئیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے اب چور دروازے کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنماغلام شبیر ساقی نے کہا کہ ہم عوام کی تائید سے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف کا صفایا کر دیا ہے اب تو سازشی عناصر کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ، مسلم لیگ کے کارکن حمید رضا نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :